موجودہ حکومت ناکام ہوگئی ہے،عام انتخابات قبل ازوقت ہوں گے ، حکومت کے تین سال مکمل ہوتے ہی مڈ ٹرم انتخابات ہوسکتے ہیں ، ملک میں عبوری حکومت بھی آسکتی ہے ، پاکستان اس وقت بد ترین حالات سے دوچار ہے ، سہولیات کے فقدان کے باعث لوگ نہ صرف مایوس ہیں ، سرمایہ دار،تعلیم یافتہ، ہنر مند اور نوجوان طبقہ پاکستان کو چھوڑ کر بھاگ رہا ہے،اے پی ایم ایل کے سربراہ اور جنرل (ر ) پرویزمشرف کا پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے دو روزہ اجلاس سے خطاب
اتوار 22 مارچ 2015 18:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرجنرل (ر ) پرویزمشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناکام ہوگئی ہے،عام انتخابات قبل ازوقت ہوں گے ، حکومت کے تین سال مکمل ہوتے ہی مڈ ٹرم انتخابات ہوسکتے ہیں ، ملک میں عبوری حکومت بھی آسکتی ہے ، پاکستان اس وقت بد ترین حالات سے دوچار ہے ، سہولیات کے فقدان کے باعث لوگ نہ صرف مایوس ہیں ، سرمایہ دار،تعلیم یافتہ، ہنر مند اور نوجوان طبقہ پاکستان کو چھوڑ کر بھاگ رہا ہے۔
وہ اتوار کو یہاں آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے دو روزہ اجلاس کے پہلے روز خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں ملک بھر کے پارٹی صدور، جنرل سیکرٹریز، اوورسیز عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال ، پارٹی رکن سازی، پارٹی انتخابات کے امور پر غور کیا گیا، اجلاس(آج) پیر کو بھی جاری رہے گا، آل پاکستان مسلم لیگ کو بلدیاتی انتخابات کیلئے متحرک کرنے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.