ایس ایس پی میرپورخاص بخاری ٹاؤن کے پلاٹوں پر فوری قبضہ ختم کروائیں،سنی تحریک

پیر 23 مارچ 2015 17:18

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) ایس ایس پی میرپورخاص بخاری ٹاؤن کے پلاٹوں پر فوری قبضہ ختم کروائیں اور میرپورخاص کو مذہبی فساد سے بچائیں۔

(جاری ہے)

یہ چارو پلاٹ اسکول کے ہیں جس پر کالعدم تنظیموں کے کارکنان پلاٹوں پر قبضہ کر رہے ہیں جس کے حوالے سے پاکستان سنی تحریک نے درخواست ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن،ایس ایچ او محمودآباد اور ایس ایس پی میرپورخاص کو دی تھی پر اس کے باوجود اس پلاٹوں پر تعمیراتی کام جاری ہے اگر ان پلاٹوں پر قبضہ فوری طور پر ختم نہ کرایا گیا تو پاکستان سنی تحریک،تنظیمات اہلسنت اور اہل محلہ کے ساتھ مل کر بھر پور احتجاج کرینگے۔

جس کی تمام تر ذمہ دار میرپورخاص انتظامیہ ہوگی۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ، گورنر سندھ ،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ فوری طور پر اس قبضہ کا نوٹس لے اور میرپورخاص کو مذہبی فسادات سے بچایئں۔اس موقع پر ضلعی رابطہ کمیٹی کے رکن ساجد قادری اور علی عبداللہ قادری بھی موجود تھے۔