سول اسپتال مکلی میں ادویات کی شدید قلت، گردہ وارڈ بند ہونے کا خدشہ

منگل 24 مارچ 2015 13:58

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) سول اسپتال مکلی میں ادویات کی شدید قلت، گردہ وارڈ بند ہونے کا خدشہ، مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے سب سے بڑے اسپتال سول اسپتال مکلی میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی اسپتال میں کھانسی، بخار، نزلہ، درد، ہیپاٹائٹس A اور B، سانپ اور کتے کے کاٹے کی ویکسین تک موجود نہیں، مختلف حادثوں کے زخمیوں کیلئے ایمرجنسی وارڈ میں مرہم پٹی بھی اکثر موجود نہیں ہوتی جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں اکثر ڈاکٹر صاحبان بھی موجود نہیں ہوتے اور وہاں کا انتظام کمپوڈرز کے حوالے کردیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گردہ وارڈ میں بھی مریضوں کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں اور وہاں کنٹریکٹ پر رکھے گئے ملازمین بھی کئی کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :