پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسے پسماندہ طبقات، مزدوروں ، محنت کشوں، کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے‘ آزادکشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومتی کارکردگی سابقہ تمام حکومتوں سے کئی گنا بہتر ہے

پی ایس ایف آزاد کشمیر کے مرکزی چیئرمین سردار ضیاء القمرکا کارنر میٹنگ سے خطاب

منگل 24 مارچ 2015 16:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پی ایس ایف آزاد کشمیر کے مرکزی چیئرمین و سابق امیدوار اسمبلی شرقی باغ سردار ضیاء القمرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے پسماندہ طبقات، مزدوروں ، محنت کشوں، کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، آزادکشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے موجود حکومت کا کارکردگی سابقہ تمام حکومتوں سے کئی گنا بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزاد کشمیر میں میگا پراجیکٹس شروع کر کے آزاد خطہ کو تعمیر و ترقی کے نئے دور میں داخل کر دیا ہے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے جو تعمیر و ترقی کے اہداف حاصل کیے وہ چند عناصر کو ہضم نہیں ہو رہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں تعمیر و ترقی کے جو منصوبے مکمل کیے وہ ماضی کی حکومتیں تمام تر وعدوں کے باوجود نہ کر سکیں پیپلز پارٹی عقیدے اور نظریے کی سیاست پر کاربند ہے انسانیت کی فلاح و بہبود ہمارا ایجنڈا ہے ۔

(جاری ہے)

سیاسی مخالفین کی پارٹی پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے ہیں خطہ کی خوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کو پروان چڑھایا اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل پرتوجہ دی ہے، پیپلز پارٹی کبھی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئی کئی دہائیاں اقتدار پر قابض رہنے والوں نے ہمیشہ ریاستی وسائل کو شیرمادر سمجھ کر لوٹا اور ریاست کے مختلف علاقوں میں مخصوص مقاصد کی تکمیل کیلئے برادری و علاقاتی ازم کو پروان چڑھایاان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری اشرف کی کارنر میٹنگ میں کیا ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے تین میڈیکل کالجز ، پن بجلی کے منصوبوں ،متعدد یونیورسٹیوں کے قیام کے علاوہ اربوں روپے مالیت کے میگا پراجیکٹس مکمل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر الزامات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی نے اس سے بھی زیادہ مشکل حالات کا سامنا کیا ہے اور جمہوریت اور ملکی استحکام کے لیے اپنی جانوں تک کے نذرانے پیش کیے ہیں آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کو عوام نے بھاری مینڈیٹ دے کر ایوان میں اپنی نمائندگی کے لیے چنا ہے علاقائی اور برادری کی بنیادوں پر نفرتیں ابھارنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں ہماری ترجیحات میں آزاد خطہ کے عوام سب سے پہلی ترجیح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے جو میگا پراجیکٹس دئیے وہ ماضی کی حکومتیں 64 سالوں میں نہیں کر سکیں پیپلز پارٹی حکومت لیڈر شپ کے ویژن کو عملی جامہ پہنا کر رہے گی۔ جس سے آزاد خطہ میں ماضی کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا اور بلا تخصیص سارے آزاد کشمیر کے عوام زندگی کی جدید سہولتیں حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی لیڈر شپ کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا جاکر اسے ایک بھرپور نظریاتی قوت بنا دیا ہے جوایک بار پھر عوام کی عدالت سے سرخرو ہو گی۔

پیپلزپارٹی نظریے اور عقیدے کی جماعت ہے موجودہ حکومت نے آزادکشمیر میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا اپوزیشن سمیت تمام مکتبہ فکر کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں خطہ کی خوشحالی کا منشور لیکر آئے ہیں اسے پورا کریں گے عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کو مل کر کام کرنا چاہیئے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے موجودہ حکومت نے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :