صاف ستھرا سرسبز ماحول صحت مند زندگی اورشہر کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث ہے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

منگل 24 مارچ 2015 18:43

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان نے کہا کہ صاف ستھراو سرسبز ماحول صحت مند زندگی اورشہر کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث ہے اس سلسلے میں صاف وصحت مند معاشرے کی فراہمی کیلئے تمام دستیابی وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپرنٹینڈینگ انجینئر بلدیہ شرقی فضل محمود گل کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈ منسٹریٹر نادر علی وسان نے ضلع شر قی کے دونوں زونز گلشن اور جمشید ذونزمیں شرف آباد،طارق روڈ،اللہ والی چورنگی تک صفائی مہم کے سلسلے میں ہونے والے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اس سلسلے میں بلدیہ شرقی کے مختلف علاقوں میں بالخصوص لائٹس کی تنصیب و دورستگی سمیت صفائی ستھرائی،شجرکاری اور اسپرے کا کام جا ری ہے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر نادر علی وسان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کا ایسا انتظام کریں کہ کچرا بروقت اٹھتا رہے۔

مزید براں کچرااٹھانے کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور چونے کا چھڑکاوٴ یقینی بناتے رہیں۔واضح رہے کہ بلدیہ شرقی میں صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے ایڈمنسٹریٹر نادر علی وسان نے اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے کاموں میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کچرا جگہ جگہ پھینکنے سے گریز کریں آپکے تعاون سے ہی بلدیاتی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے۔اس موقع پرایکسی این ایم اینڈ ای نثار سومرو، ڈائریکٹر ایڈمن شمس الحسن و دیگر افسران موجود تھے۔