امیرجماعت اسلامی سے الائیڈ بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کی ملاقات

ایوان بالا میں عام آدمی کا نمائندہ ہوں ،اشرافیہ کے ہاتھوں پسے طبقے کی ترجمانی اپنا فرض سمجھتا ہوں،سراج الحق

منگل 24 مارچ 2015 19:37

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے الائیڈ بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کے جرگہ کی ملاقات،ملازمین نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ،سراج الحق نے مسائل کے حل کیلئے ایوان بالا میں آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرادی ۔گذشتہ روز امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے المرکز الاسلامی پشاور میں الائیڈ بینک سے ریٹائرڈ شدہ ملازمین کے ایک نمائندہ جرگہ نے ڈاکٹرحبیب الرحمان اور محمد ارشاد تنولی کی قیادت میں ملاقات کی اور انکو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ الائیڈ بینک کے ریٹائرڈ ملازمین سے انتہائی امتیازی سلوک جاری ہے دس سال پہلے پینشن پر جانے والے وہی پنشن لے رہے ہیں ملازمین کی چھٹیاں بھی کھائی گئیں ہیں اور استحصال کی جارہی ہے جسکی وجہ سے ایسے ملازمین بھی موجود ہیں جو آج بھی ایک سو پچاس روپے تنخواہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایوان بالا میں عام آدمی کا ایک نمائندہ ہوں اور اشرافیہ کے ہاتھوں پسے ہوئے طبقے کی ترجمانی اپنا فرض سمجھتا ہوں امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان بھر کے الائیڈ بینک کے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ایوان بالا میں بھرپور آواز اٹھاؤنگا اور مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز و سفارشات پیش کرونگا۔

متعلقہ عنوان :