پمز ہسپتال انتظامیہ نے ناقص صفائی کا ثبوت د ے دیا، ہسپتال میں موجود ایف جی ماڈل سکول اور برن سینٹرکے سامنے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگا دئیے ، نو نہال بچو ں میں وبائی امراض پھوٹنے کا اندیشہ ،برن سینٹر کے مریض شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں

منگل 24 مارچ 2015 20:50

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) پمز ہسپتال انتظامیہ نے ناقص صفائی کا ثبوت دیتے ہوئے ہسپتال میں موجود ایف جی ماڈل سکول اور برن سینٹرکے سامنے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگا دئیے ، نو نہال بچو ں میں وبائی امراض پھوٹنے کا اندیشہ ،برن سینٹر کے مریض شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔مچھروں کی پیدائش اور افزائش کے لیے پمز محفوظ اماجگاہ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال میں برن سینٹر اور ایف جی ماڈل سکول کے درمیا ن پمز انتظامیہ نے کوڑا کرکٹ جمع کرنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث بدبو اور دیگر وارڈوں کا کوڑا کچرا سے سکول کے بچوں کا تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے ،کوڑا کرکٹ کے حوالے سے سکول کے ہیڈ ماسٹر نے پمز انتظامیہ سے رابطہ کیا مگر و ہ ٹس سے مس نہ ہوئے دوسری جانب ایک حساس وارڈ بر ن سینٹر ہونے کی وجہ سے مریض مشکلا ت کا شکار ہیں اور انکی سکن اور دیگر بیماریا ں جراثیم اور بدبو کی وجہ سے مزید بگڑتی جا رہی ہیں ،برن سینٹر کے ایک سینیر ڈاکٹر نے پمز انتظامیہ سے رابطہ کیا مگر اسکی بھی شنوائی نہ ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء کو ذرائع نے بتایا کہ دونو ں حساس عمارات کے ساتھ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے پمز میں وبائی امراض پھوٹنے کا شدید خطرہ ہے اور اس حوالے سے انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے ۔۔۔۔۔زیاد قاضی

متعلقہ عنوان :