فزیوتھراپسٹ کی مستقل بنیادوں پرتعیناتی کیلئے تجویز فنانس ڈویژن کو بھیج دی گئی ہے، وزیرصحت ، چھ ماہ میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کے 360 نوٹس جاری کیے گئے،قومی اسمبلی میں بیان

پیر 6 اگست 2007 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2007ء) وفاقی وزیر صحت نصیر محمد خان نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ فزیوتھراپسٹ کی مستقل بنیادوں پرتعیناتی کیلئے تجویز فنانس ڈویژن کو بھیج دی گئی ہے گزشتہ سال سے آخری چھ ماہ میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کے 360 نوٹس جاری کیے گئے چینلز پر غیر سند یافتہ حکیموں اور ڈاکٹروں کے غیر قانونی اشتہارات کی بندش کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوال کے جواب میں وزیرصحت نے ایوان کو بتایاکہ آٹھ اکتوبر2005 کے بعد کنٹریکٹ پر فزیوتھراپسٹ بھرتی کیے گئے تھے ان آسامیوں کو مستقل بنیادوں پرکرنے کی تجویز فنانس ڈویژن کو بھیج دی گئی ہے اگر یہ تجویز منظور ہو گئی ان آسامیوں پر قواعد کے مطابق باقاعدہ تقرریوں کے لیے معاملہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے سپرد کردیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ فیڈرل گورنمنٹ ہسپتالوں میں اس وقت موجود لیڈی ڈاکٹرز کے علاوہ ریگولر ڈاکٹر کی تعداد666ہے وزیرصحت نے بتایاکہ 2006-07 کے دوران شعبہ صحت کے مختلف پروگراموں کیلئے529.307 ملین روپے غیر ملکی امداد فراہم کی گئی ہے ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت نے ایوان کو بتایاکہ ملک میں پیپلزپارٹی کی روک تھام کیلئے موثراقدامات کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے بتایاکہ ڈینگی فیور ملیریا سے بالکل مختلف ہے گزشتہ سال بھارت سے آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :