حیدر آباد، مریضوں کا علاج، دیکھ بھال عبادت ہے ہمیں اپنے فرائض کو خلوص نیت کے ساتھ ادا کرناچائیے، ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر
منگل 24 مارچ 2015 22:33
حیدرآباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء)لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد جامشور وکے میڈیکل سپرنٹینڈینٹ ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر نے کہاہے کہ ہر مریض کے بستر کے اوپر اس مریض کے ڈاکٹر کا نام چسپاں کیا جائے ڈاکٹر کو اپنے مریض کے بارے میں مکمل معلومات ہونا چائیے تاکہ اس کا علاج و معالجہ بہتر انداز سے ہوسکے اور اپنے سینئر کو اس کی تفصیلات بتاسکے مریضوں کا علاج ۔
دیکھ بھال عبادت ہے ہمیں اپنے فرائض کو خلوص نیت کے ساتھ ادا کرناچائیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپتال کے حیدرآباد اور جامشورو کے وارڈو ں کے تفصیلی دورے کے دوران کیا اس موقع پر مریض کے ایکسرے اور ٹریٹ مینٹ چارٹ اپنے قبضے میں لے کر متعلقہ ڈاکٹروں سے ان مریضوں کے بارے مریضوں کی بیماری اور اس کے علاج کے بارے میں معلومات کی بعد ازاں علاج کے سلسلے میں متعلقہ ڈاکٹروں کی رہنمائی فرمائی جب کہ بچوں کے وارڈوں میں نو مولود بچوں کی پیدائش سے اب تک علاج کے سلسلے میں معلومات کیں ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر نے کہا کہ میں مریضوں کے علاج معالجے اور عیادت کو عبادت سمجھتے ہوئے خود ایک ایک مریض کے بستر پر جا کر ان کے علاج کے سلسلے میں معلومات حاصل کرتاہوں اور موقع پر ڈاکٹر وں کو ہدایت بھی دیتاہوں تاکہ آپ لوگ بھی اپنے فرائض کو اسی دیانت داری اور خلوص سے ادا کریں آخر میں انہوں نے کہا ڈاکٹرز ، اسٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسپتال کی ترقی نیک نامی اور مریضوں کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.