ملک بھرمیں پولیو کے خاتمے کیلئے تین روزہ مہم آج سے شروع ہوگئی۔۔ تین کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

منگل 7 اگست 2007 10:55

ملک بھرمیں پولیو کے خاتمے کیلئے تین روزہ مہم آج سے شروع ہوگئی۔۔ تین ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 7 اگست 2007) ملک بھرمیں پولیو کے خاتمے کیلئے تین روزہ مہم آج سے شروع ہوگئی۔جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر تین کروڑ بیس لاکھ بچوں کو پولیوکے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران وزارت صحت کی اٹھہّترہزار ٹیمیں اور تقریبآڈیڑھ لاکھ کارکن گھر گھر جا کربچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گے۔اس حوالے سے پاک افغان سرحدی علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، کیونکہ حالیہ پولیو کے رپورٹ ہونے والے ذیادہ تر کیسز ان علاقوں‌سے سامنے آئے تھے۔ اس سلسلے میں ٹیمیں تشکیل دے کر تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :