ٹی بی قابل علاج مرض ہے حکومت اس کی تشخیص و علاج کی مفت سہولیات ملک بھر میں فراہم کر رہی ہے، سائرہ افضل تارڑ

بدھ 25 مارچ 2015 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے ٹی بی قابل علاج مرض ہے حکومت اس کی تشخیص و علاج کی مفت سہولیات ملک بھر میں فراہم کر رہی ہے پاکستان کا شمار دنیا میں ٹی بی کے انتہائی بوجھ کے شکار 22 ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آتا ہے جو کہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ٹی بی کے خاتمہ کے عوام میں آگاہی پید اکرنا ا ور مریضوں کو مفت علاج کی جانب راغب کرنا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان قائد نظریہ پاکستان کونسل کے تحت ایف نائن پارک میں ٹی بی کے عالمی دن 2015 کے حوالے سے ہونے والے ایک سیمینار میں کیا انہوں نے کہا کہ ٹی بی کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جو ہمارے ملک میں 35000 لوگوں کو موت کے منہ میں لے جاتی ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹی بی کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیاں بھی علاج میں روکاٹ کا حصہ ہیں انہوں نے ان مسائلپر قابو پانے کے لئے عوام کے اندر شعور پیدا کرنے پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

حکومت وقت ملک میں ٹی بی کے خاتمے کے لئے بھرپور طریقے سے کوشاں ہے وزیر مملکت نے نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کی کوششوں کی تعریف کی انہوں نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ٹی بی کے حوالے سے اہم کامیابیوں کا ذکر بھی کیا انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 1000 کوالٹی اشورڈ مائکرو سکوپی سینٹرز اور 4000 مراکز صحت کے ذریعے 2001 سے اب تک 21 لاکھ مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے اس نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جا رہی ہے وزیر مملکت نے اس موقع پر میڈیا سے درخواست کی کہ وہ بیماری کے حوالے سے آگاہی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ٹی بی کے حوالے سے مکمل معاملات ہی ہزاروں لوگوں کی
زندگیوں کو بچا سکتے ہیں ۔