انسداد ڈینگی مہم ، ٹاؤن ایمرجنسی ریسپانس کمیٹیاں متحرک ہو گئی

گلبرگ ٹاؤن کی 15 یونین کونسلز میں ٹارگٹڈ سپرے کا پلان تیار ،1000 پمفلٹ تقسیم

بدھ 25 مارچ 2015 17:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب کی طرف سے انسداد ڈینگی مہم کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور کی ٹاؤن ایمرجنسی ریسپانس کمیٹیاں متحرک ہو گئی ہیں ۔اس سلسلے میں گلبرگ ٹاؤن کی ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا ہنگامی اجلاس اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن عبداللہ نیئر کی سربراہی میں منعقد ہو ا جس میں ٹی ایم او گلبرگ فیصل شہزاد اور متعلقہ عملے نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ گلبرگ ٹاؤن کی 15 یونین کونسلزمیں ٹارگٹڈ ڈینگی سپرے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے اور مختلف علاقوں میں ایک ہزار معلوماتی پملفٹس تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ٹی ایم او گلبرگ نے بتایا کہ دو سو افراد پر مشتمل عملہ اس سیزن میں گلبرگ ٹاؤن میں انسداد ڈینگی مہم میں حصہ لے رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک گلبرگ ٹاؤن میں کہیں بھی ڈینگی لاروا ملنے کی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت ایکشن پلان مرتب کر لیا گیا ہے اور گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی ڈینگی کے خلاف جنگ بھر پور طریقے سے لڑی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ گلبرگ ٹاؤن کا عملہ انسداد ڈینگی مہم میں بڑھ چڑھ کا حصہ لے گا ۔

متعلقہ عنوان :