آزاد کشمیر کو خوبصورت بنانے کیلئے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ملک نواز

منگل 7 اگست 2007 13:22

کوٹلی (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07 اگست 2007) آزاد کشمیر کے قائمقام وزیراعظم ملک محمد نواز خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو خوبصورت بنانے کے لئے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس سوسائٹی میں سب برے نہیں اور سب اچھے بھی نہیں ہیں اچھا کام کرنے والوں کو معاشرے میں عزت اور وقار ملتا ہے اور غلط کام کرنے والے معاشرے میں غلط نظروں سے دیکھے جاتے ہیں آزاد کشمیر میں سڑکوں کو اعلیٰ اور معیاری بنانے کے لئے کشمیر ہائی وے اتھارٹی کے قیام سے نمایاں تبدیلی آئے گی ٹھیکیداروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ان کے مسائل کے حل کی پوری کوشش کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ضلع کوٹلی کی تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ملک نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک چھوٹا سا خطہ ہے اسے خوبصورت بنانے کے لئے ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ میں ایسوسی ایشنز بن گئی ہیں اب سیاسی کارکنوں کو بھی ایسوسی ایشن بنانی چاہئے انہوں نے کہا کہ نارتھ میں زلزلہ کے باعث کام سست روی کا شکار رہا جبکہ میرپور ڈویژن میں اچھے کام ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کے پاس اتنے کام ہیں کہ اتنے ٹھیکیدار دستیاب نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں نے جو مسائل سیکرٹری ورکس کو پیش کئے ہیں وہ من و عن تسلیم کئے جائیں گے آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ راجہ نثار احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوالیفائیڈ ٹھیکیدار نہ ہونے کے باعث اس نظام میں خرابیاں پیدا ہوئیں جس کے پاس ایک بیلچہ بھی نہیں وہ بھی اے اور بی کلاس ٹھیکیدار ہے۔

اگر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں تو سیاسی بنیادوں پر ٹھیکیدار بنانے کے بجائے اہل اور کوالیفائیڈ لوگوں کو آگے لانا ہوگا تاکہ کاموں کا معیار بہتر ہوسکے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ذریعے آزاد کشمیر کا اسی فیصد بجٹ خرچ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :