علماء مشا ئخ کونسل پاکستان کا ملک میں حفا ظتی ٹیکہ جات خاص طور پر پولیو کے بارے میں فتویٰ جاری،

پولیو ویکسئین میں کو ئی حرام چیز یا مضر صحت اجزا ء شامل نہیں ،ان قطروں میں کے استعمال میں شرعاٌ کو ئی حرج نہیں

بدھ 25 مارچ 2015 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) علماء مشا ئخ کونسل پاکستان نے گزشتہ روز ملک میں حفا ظتی ٹیکہ جات خاص طور پر پولیو کے بارے میں ایک فتویٰ جاری کیا جس میں والدین سے کہا گیا کہ وہ متعلقہ سٹاف سے تعاون کریں اور حکومتی کوششوں کو کامیاب بنا ئیں۔چیئر مین علما ء مشا ئخ کونسل پاکستان علامہ حسین احمد سعیدی نے ڈا ئریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز کو اپنے خصوصی پیغام میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا اور وزیر ا عظم کی انسداد پولیو کا وشوں کی تعریف کی ۔

اپنے تفصیلی فتویٰ میں انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم وزیرا عظم کے اعلان برا ئے پولیو سے پاک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فقہ مالکی، شافعی، حمبلی، جعفریہ اور حنفی کے پیروکار آ یٴمہ کرام، سلسلہ شازلیہ، قادریہ، نقشبندیہ، سہروردیہ، رفاعی، چشتیہ ، صابریہ سے وابسطہ مشائخ عظام سے گہری اور عمیق مشاورت ، تمام مسالک ۔

(جاری ہے)

جماعت اہل سنت بریلوی، اہلحدیث، دیو بندی، اہل تشیع کے علما ئے کرام و مفتیان عظام سے اسلامی، علمی، فقہی تحقیق، اندرون و بیرون ملک مسلم سکالرز سے رائے جاننے اور طبی ماہرین کے فراہم کردہ مواد اور و ضاحت کے بعد عرض گزار ہوں کہ پولیو ویکسئین میں کو ئی حرام چیز یا مضر صحت اجزا ء شامل نہیں لہذا ان قطروں میں کے استعمال میں شرعاٌ کو ئی حرج نہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین کو چا ہیے کہ وہ پولیو، تشنج، ہیپا ٹا یٴٹس، خناق، ٹی بی، کالی کھانسی، نمونیا، گردن توڑ بخار وغیرہ سے اپنے بچوں ان مہلک اور جان لیوا امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ادویات (ٹیکے، قطرے) استعمال کروا ئیں-علامہ سعیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان علما‘ و مشا ئخ کونسل میں تمام علما ئے کرام نے متفقہ طور پر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں میں شعور اور آگہی پر کام شروع کر دیا ہے اور یہ بھی کہا کہ متعلقہ افسران کسی بھی موقع پر علما مشا ئخ کونسل کی خدمات لینا چاہیں تو وہ ہر لمحہ انہیں اپنے ساتھ پا ئیں گے۔

ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز نے خوش دلی سے اس پیغام کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز جن میں سے پولیو بھی ایک اہم مسئلہ ہے سے نمٹنا کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں ہے اور ساری قوم کو ان مسا ئل سے ملکر نبرد آزما ہونا پڑے گا ۔ ڈا ئریکٹر اٰ ی پی آئی پنجاب ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ اگرچہ پنجاب میں پولیو پر قابو پانے میں خاطر خواہ کامیابی ہو ئی ہے لیکن وقت پنجاب میں بین الصوبا ئی نقل و حمل ایک اہم مسیٴلہ ہے جس کو حل کرنے کے لئے علما‘ مشا ئخ کونسل پاکستان کا تعاون اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :