وزیر اعظم کے دورہ کراچی سے مثبت نتائج مرتب ہوں گے، وزیر اعظم بارہا کہہ چکے ہیں کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی، مذہبی جماعت کے خلاف نہیں ہو رہا ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم کے کراچی کے دورہ کے دوران گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات نہ کرنے کے حوالے سے کیا کہہ سکتے ہیں‘ وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعرات 26 مارچ 2015 15:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ کراچی سے مثبت نتائج مرتب ہوں گے، وزیر اعظم بارہا کہہ چکے ہیں کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی، مذہبی جماعت کے خلاف نہیں ہو رہا بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم کے کراچی کے دورہ کے دوران گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات نہ کرنے کے حوالے سے کیا کہہ سکتے ہیں۔
وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے کراچی کے دورے سے مثبت نتائج مرتب ہوں گے، کراچی میں امن و امان بحال کرنے کا عزم کر رکھا ہے تا کہ کراچی کی عوام امن و سکون سے اپنی زندگی گزار سکیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کئی بار کہہ چکے ہیں ، کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت یا کسی مذہبی جماعت کے خلاف نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعلق خواہ کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت سے کیوں نہ ہو کارروائی بلاتفریق کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کرنا تھا، تحریک انصاف ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اس کو اپنے موقف پر قائم رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی پارٹی کے ارکان سے بھی مشاورت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا موقف تبدیل کرنے سے اس کی پارٹی کا بھی اور ملک جمہوریت کا بھی نقصان ہوتا ہے، لہٰذا عمران کو اپنے موقف پر قائم رہنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.