Live Updates

نواز زرداری کے سارے حواری میر پور آ کر بھی فتح حاصل نہیں کر سکتے ‘29مارچ کو میر پو ر کا سلطان بیرسٹر سلطان ہی بنے گا ‘چور وں ‘ضمیر فروشوں کا یو م حساب شروع ہو گا ‘مخالفین جتنے مرضی حربے استعمال کر یں عظیم فتح کو روکنے میں کامیاب نہ ہونگے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نیئرکی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 26 مارچ 2015 17:09

کھوئی رٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا کہ نواز ،زرداری کے سارے حواری میر پور آ جائیں فتح حاصل نہیں کر سکتے 29مارچ کو میر پو ر کا سلطان بیرسٹر سلطان ہی بنے گا اور چور وں ،ٹھگوں ،ضمیر فروشوں کا یو م حساب شروع ہو گا مخالفین جتنے مرضی حربے استعمال کر لیں وہ اس عظیم فتح کو روکنے میں کامیاب نہ ہو ں گے ‘چوہدری مجید گھبرائٹ میں الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں میر پور کا ضمنی الیکشن غاصب قوتوں کے لیے ٹریلر ہو گا فلم جنرل الیکشن میں چلائی جائے گی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نئیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کہ انہوں نے کہا کہ جلسہ میں لاکھوں افراد کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ عوام عمران خان ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور تحریک انصاف کے ساتھ ہیں جلسہ میں لاکھوں افراد کی شرکت نے مجید اور اس کی پوری ٹیم کی نیندیں حرام کر دی ہیں سابق وزیر صحت نے صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے ریاست کے تمام وسائل بیرسٹرسلطان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں سرکاری ملازمین کو مجید حکومت نے یرغمال بنایا ہوا ہے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں چیف الیکشن کمیشن فی الفور نوٹس لیں صحافیوں کے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نئیر نے کہا کہ لاکھوں افراد کے جلسے میں شرکت نے مجید کے خلاف ریفریڈم کر دیا مجید کو چاہیے کہ عوامی رائے پر وہ استیفٰی ٰ دے دیں قائد ین پاکستان تحریک انصاف کا میر پور میں تاریخی استقبال نے سیاسی منظر نامہ ہی تبدیل کر دیا مجاور ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :