ھنگو، پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن سٹاف کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی،راشد بخاری

جمعرات 26 مارچ 2015 17:19

ھنگو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن سٹاف کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی،انصاف اور میرٹ کی بات کرنے والی صوبائی حکومت بے قاعدگیوں پر کیوں خاموش ہے،pphiکرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا پروگرام ہے صوبائی حکومت اس کو جاری رکھ کر کس کی خدمت کر رہی ہے،پولیو ورکرز جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض انجام دے رہے ہیں انہیں تنگ کرنے والوں کا محاسبہ کریں گئے،سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت کو روکنا ڈپٹی کمشنر ھنگو کی ذمہ داری ہے وہ اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔

ان خیالات کا اظہار پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کوہاٹ کے صدر راشد بخاری،ضلعی صدر ھنگو حاجی لقمان گل اورکزئی،ڈسٹرکٹ کو ارڈینیشن کونسل کے چئیر میں حیات وزیر بنگش اور دیگر نے پیرامیڈیکل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ھنگو کے زیر اہتمام پیرامیڈیکل سٹاف کے کنونشن میں عہدیداروں،ورکروں ،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ضلع بھر سے پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔

ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر حاجی لقمان گل اورکزئی،پیرامیڈیکل ایسوسی یشن ضلع کوہاٹ کے صدر راشد بخاری،گورنمنٹ ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل ھنگو کے چئیر مین حیات وزیر بنگش،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن اورکزئی ایجنسی کے صدر زاھد اورکزئی،ضلعی جنرل سکریٹری حاجی مستان خان خان اور دیگر مقررین نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں پیرامیڈیکل سٹاف اپنے صوبائی قائدین کی قیادت مین اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے اور ہمارا اتحاد کچھ طاقتوں کو ہضم نہیں ہو رہا انہوں نے کہا کہ انصاف اور کرپشن فری معاشرے کے نعرے لگانے والے صوبائی حکمران صوبے میں کرپشن سے آلودہ hhpiپروگرام کا اجرای چاہتی ہے مگر ہم اس پروگرام کو مسترد کرتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ قائدین کو اکاوشوں سے ہمارے بہت سے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں تاہم پیرامیڈیکل سٹاف محدود پرائیویٹ پریکٹس اپنا حق سمجھتی ہے اس کے علاوہ ہمارے پولیو ورکرز کو ہراسان کیا جا تا ہے جس کی مزمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ پی ٹی ائی ایک طرف کہتی ہے کہ ہم محکموں میں سیاسی مداخلت نہیں کریں گئے مگر ھنگو میں یہ مداخلت خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس کو روکنا ڈپٹی کمشنر ھنگو کی ذمہ داری ہے اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کا پاس کرنا چاہیےْ۔

ورکر کنونشن میں مقررین نے اپ گریڈیشن کا مطالبہ ماننے پر صوبائی قائدین ،وزیر اعلی پرویز خٹک اور وزیر خزانہ مظفر سید اور وزیر صحت شہرام ترکئی کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کو دھرایا کہ سٹاف اور محنت کشوں کے حقوق پر کسی صورت کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا۔اس موقعہ پر پیرامیڈیکل سٹاف نے اپنے اپنے مطالبات بھی پیش کیے۔اور ان مسائل سے عہدیداروں کو اگاہ کیا جن کا انہیں سامنا ہے۔پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن کے صدر حاجی لقمان گل اورکزئی نے جائز مطالبات اور مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔