کراچی : لانڈھی دھماکہ، ملیر میں انسداد پولیو مہم موخر ۔

جمعہ 27 مارچ 2015 11:34

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مارچ 2015 ء) : کراچی میں ہونے والے دھماکے کے باعث لانڈھی کے امن وامان خراب ہونے کی وجہ سے کراچی کے ضلع ملیر میں آج ہونے والی انسداد پولیو مہم کو مؤخر کر دیا گیا ہے جبکہ کورنگی اور ضلع ایسٹ میں پولیو مہم جاری ہے ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جس علاقہ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو گی وہاں انسداد پولیو مہم کو مؤخر کر دیا جائے گا، جس کے تحت آج مہم کے تیسرے روز ملیر میں پولیو مہم تا خیر کا شکار ہو گئی ہے جبکہ چار روزہ انسداد پولیو مہم میں کورنگی، ضلع ایسٹ اور ملیر کے 8 لاکھ 44 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :