کراچی میں قائد آباد کے قریب دھماکے کے بعد پولیو مہم روک دی گئی

جمعہ 27 مارچ 2015 13:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) کراچی میں قائد آباد کے قریب دھماکے کے بعد پولیو مہم روک دی گئی۔امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ای ڈی او صحت ڈاکٹرظفراعجاز کے مطابق کراچی میں دوسرے مرحلے میں جاری پولیو مہم 24 سے 27 مارچ تک جاری رکھی گئی۔دھماکے کے بعد قائد آباد کی یوسی 4 اور5 میں پولیو مہم روک دی گئی ہے،امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پولیو مہم دوبارہ شروع کی جائے گی۔ ظفر اعجاز کے مطابق چار روزہ پولیو مہم میں کورنگی ، ملیر ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے آٹھ لاکھ اڑتالیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے -

متعلقہ عنوان :