عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لارہے ہیں،ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی

جمعہ 27 مارچ 2015 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) بلدیہ کورنگی کے عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لارہے ہیں اسی لئے تمام یونین کونسلوں میں ماڈل پارکس کی تعمیر اور صحت وصفائی کے کاموں کوترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جارہا ہے اور انتظامیہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو صحت مند تفریحی سہولت کی فراہمی کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں ہر یو سی میں بلا امتیاز وتفریق عوام کی خدمت کررہے ہیں اورصحت مند ماحول بنانے کے لئے اپنے دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں تاکہ صحت مند ماحول میں پرورش پانے والی نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی کورنگی کا نام روشن کرے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خا ن کورنگی زون کے مختلف پارکس کے دورے کے موقع پر تعمیراتی کام کے معائنے کے موقع پرکیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسین میمن ،فوکل پرسن کورنگی زون محمد مبین صدیقی ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس خالد وہاب اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پارک کی تعمیر ومرمت کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے اور فیملیز اپنے بچوں کے ساتھ پارک میں تفریح کے لئے آسکیں لہذا پارک کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ کورنگی خوبصورت اور ہرا بھرا نظر آئے اور کورنگی کی عوام الناس کو صحت افزا اور خوبصورت ماحول میسر آئے جہاں وہ اپنے فرصت کے لمحات کو انجوائے کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوجائز تمام بنیادی مسائل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ہماری اولین تر جیح ہے کہ کورنگی کو صاف ستھرا سر سبز و شاداب بنایا جائے اوراس کی خوبصورتی میں اضافے اور یہاں بسنے والے لوگوں کی ذہنی و جسمانی آسودگی کیلئے مونو منٹ اور پارکوں کو سرسبز و شاداب بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔