وفاقی حکومت کا وزارت کیڈکو ختم کرکے تعلیم اور صحت سمیت 22 محکموں کووزارت قومی صحت کے سپرد کرنے کا فیصلہ ، وزیراعظم عنقریب منظوری دیں گے، وزیر خزانہ کے زیر صدارت اجلاس میں وزیر مملکت کیڈ عثمان ابراہیم کو مدعو نہ کیا گیا، وزیر خزانہ وزارت کیڈ ختم کرنے سے متعلق سفارشات آئندہ ہفتے وزیراعظم کو بھجوا دیں گے،وزیراعظم کے جائزے کے بعد حتمی منظوری کیلئے سفارشات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی ، ذرائع
جمعہ 27 مارچ 2015 19:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) وفاقی حکومت نے کیپٹیل ایڈمنسٹریشن (کیڈ) منسٹری کو ختم کرنے اور کیڈ کے پاس تعلیم کے محکمے تعلیم اور صحت کے محکموں کو نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارتوں سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی وزیراعظم نواز شریف عنقریب منظوری دیدیں گے ۔ باخبر سرکاری ذرائع نے ” آئی این پی “ کو بتایا کہ جمعہ کو وزیر خزانہ اسحق ڈار کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی طرف سے وزارت کیڈ کو ختم کرنے ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، پورٹ اینڈ شپنگ اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارتوں کے بعض محکموں کو دیگر وزارتوں میں ضم کرنے سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزارت کیڈ کو ختم کردیا جائے اور اس کے پاس موجود 22 محکموں کو مختلف وزارتوں میں ضم کردیا جائے گا ۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ (آج) کے اجلا س میں فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن کو کیڈ سے واپس لیکر وزارت تعلیم کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید یونیورسٹی اور پمز ہسپتال کے علاوہ پولی کلینک ہسپتال کو وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں کیڈ کے وزیز مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم کو مدعو نہیں کیا گیا اور وزارت کی نمائندگی کیڈ کے سیکرٹری خالد حنیف نے کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار کیڈ منسٹری کو ختم کرنے سے متعلق سفارشات آئندہ ہفتے وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دیں گے جس کے بعد وزیراعظم ان سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور حتمی منظوری کیلئے یہ رپورٹ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بعض وزارتوں کو ختم کرنے اور صوبوں کو منتقلی کے بعد 32 محکموں پر مشتمل ایک منسٹری کیڈ ڈویژن قائم کی تھی جس کے پہلے وزیر نذر محمد گوندل رہے اور نواز شریف کے دور حکومت میں ایک سال تک کیڈ ڈویژن کو وزیر کے بغیر چلایا گیا اور بیورکریسی مکمل اختیارات استعمال کرتی رہی ، بیرسٹر عثمان ابراہیم کو جے یو آئی کو نوازنے کیلئے جب وزارت ہاؤسنگ دی گئی تو انہیں وزارت ہاؤسنگ سے تبدیل کرکے کیڈ ڈویژن کو وزیر مملکت بنایا گیا ، عثمان ابراہیم نے 10 ماہ کے عرصے میں اس محکمے کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کیے اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کیں اور وزارت کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلانے کے لئے تگدود کی ۔ (مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.