پشاور ،گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ، ایک خاندان کے چار افراد زخمی

خاتون نے چولہا جلانے کیلئے ماچس جلائی تو دھماکہ ہوا، زخمی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل

اتوار 29 مارچ 2015 12:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) پشاور میں گھر کے اندر گیس دھماکے سے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ کوہاٹ روڈ پر گڑھی عطا محمد میں ایک گھر کے اندر گیس لیکج کے باعث ہوا ، دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی جس سے میاں بیوی اور ان کے دو بچے زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ایک گھر میں گیس لیک تھی جونہی گھر والوں نے ہفتے اور اتوارکی درمیانی شب چولہا جلانے ماچس جلائی تو اچانک سے روز دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کمرے میں موجود دو خواتین اور 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے اور کمرے کو شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں فوری طبی امداد کے بعد بی ایم سی ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :