اسلام آباد، بڑ ی تو ند والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کا رروائی کا فیصلہ

بڑے پیٹ والے پولیس اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے کی ہدایات ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی صحت اور پھرتی کے حوالے سے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے، آئی جی اسلام آباد

اتوار 29 مارچ 2015 15:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت آئی جی اسلام آباد پولیس نے تین ماہ میں پیٹ کم نہکرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کا رروائی کا فیصلہ کرلیا ،بڑے پیٹ والے پولیس اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے کی ہدایات جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر موجود ایکٹو پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے آئی جی اسلام آباد پولیس کو مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی صحت اور پھرتی کے حوالے سے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے ۔آن لائن ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کو پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کے حوالے سے واضح ہدایات کے بعد آئی جی آفس نے موٹے پیٹ اور ڈھیلے ڈھالے جسم رکھنے والے پولیس اہلکاروں کی لسٹیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

جس میں کانسٹیبل ،ہیڈ کانسٹیبل ،حوالدار ، اے ایس آئی سمیت سب انسپکٹرز رینکرز اہلکاروں کے نام شامل ہیں جن کی داخلی اور خارجی راستوں کے ناکوں پر ڈیوٹی لگائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ان لسٹوں کو مرتب کرنے اور پولیس اہلکاروں کی نشاندہی کا مقصد شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آں ے کے علاوہ شہر میں کسی بھی وادارت پر فوری کارروائی اور فوری امداد ہے ۔ شہریوں کی جانب سے ناکوں پر رشوت اور فوری کارروائی نہ ہونے کی بھرتی ہوئی شکایات کے بعد اعلیٰ حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھاری بھرکم پیٹ رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو ناکوں کے بجائے تھانوں سمیت ہیڈکواٹر میں ڈیوٹی پر لگایا جائے ۔