اسلام آباد کے 12یونین کونسلوں میں پولیو کے خلاف 4 روزہ مہم (کل) شروع ہو گی

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ایک لاکھ38 ہزر 449بچوں کو پولیوسے بچاو کیلئے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے

اتوار 29 مارچ 2015 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام پولیو کے خلاف 4 روزہ مہم (کل) پیر سے اسلام آباد کے 12یونین کونسلوں میں شروع ہو گی ۔

(جاری ہے)

جو 2اپریل تک جاری رہے گی رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ایک لاکھ38 ہزار 449بچوں کو پولیوسے بچاو کے لئے حفاظتی قطرے پلائے جا ئیں گے ۔جس کے لئے374 موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ دیہی علاقوں میں 31فکسڈ پوائنٹس اور 14ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں ۔ اسی طرح 73ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :