معاشرے کے اند ر مختلف طبقوں کی محرومیوں کو دور کرنا ہے‘میاں مقصوداحمد،

ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور اصلاحات کی ضرورت ہے ‘ امیر جماعت اسلامی لاہور

اتوار 29 مارچ 2015 19:09

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ معاشرے کے اند ر مختلف طبقوں کی محرومیوں کو دور کرنا ہے تو یہ کام اسلامی نظام کے بغیر ممکن نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم جن حالات سے گذر رہے ہیں اور ملک میں جس طر ح کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے اس کا ملک اور قوم کو شدید نقصان ہو رہا ہے اس وقت ملک کو کسی ایک چیلنج کا سامنا نہیں بلکہ بے شمار اندرونی اور بیرو نی بحرانوں کا سامنا ہے۔

افغانستان میں روس کی شکست کے بعد نیٹو کے اسلام دشمن عزائم کو بھاپنے کی بجائے حکمران ان سے اقتدار اور امداد کے خواہش مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخیل ہیں اور ہمارا محور مکہ اور مدینہ سے بدل کر پیرس اور لند ن کی طرف کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے اگر ملک میں غربت کو دور کرنا ہے انصاف کا علم بلند کرنا ہے غر یبوں کو روز گار فراہم کر نا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرپشن ، بدعنوانی ،اقرباپروری ، ناانصافی ، کے ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں۔ ملک میں ایک طرف لوڈشیڈنگ ہے تو دوسری طرف مہنگائی ہے۔ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گذ ررہا ہے مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور اصلاحات کی ضرورت ہے ، کچھ قوتوں نے آئین وقانون سے تصادم کا راستہ اختیار کر کے ملک میں ایک بحرانی کیفیت پیدا کر دی ہے جس سے ملک و قوم کو نقصان ہو ر ہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :