وزیراعلیٰ سے پنجاب کیلئے ڈیفڈ کے نئے سربراہ کی ملاقات ،تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں اشتراک پر بات چیت،
تعلیم، صحت اورسکل ڈویلپمنٹ میں پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کا اشتراک کامیابی سے جاری ہے ،شہبازشریف
اتوار 29 مارچ 2015 19:37
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے برطانیہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے ڈیفڈ (DFID ) کے پنجاب میں نئے سربراہ بین فرنیچ(Mr. Ben French ) نے ملاقات کی ،جس میں تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبو ں میں پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کے اشتراک پر بات چیت ہوئی - وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں کرپشن فری کلچر کوفروغ دیاہے -ترقیاتی منصوبوں کی معیاری ،شفاف اور برق رفتار تکمیل کو یقینی بنایا گیاہے-تعلیم، صحت اورسکل ڈویلپمنٹ میں پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کا اشتراک کامیابی سے جاری ہے- انہوں نے کہاکہ ڈیفڈ کے تعاون سے پنجاب میں سکولز ریفارمز روڈمیپ پروگرام تیزرفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے- ہیلتھ سیکٹر ریفارمز روڈ میپ میں بھی ڈیفڈ کا اشتراک قابل تحسین ہے-ڈیفڈ کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے 4اضلاع سے شروع کئے گئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا دائرہ پورے پنجاب تک پھیلایا جارہاہے- سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت تیار کی جا رہی ہے-انہوں نے کہاکہپنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مختلف فنون کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.