پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن،ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیموں اورمحکمہ صحت کا اعلیٰ سطحی اجلاس

اتوار 29 مارچ 2015 20:45

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن،ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیموں اورمحکمہ صحت کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس گزشتہ روز پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ہوا جس کی صدارت خواجہ سلمان رفیق ، صحت کے خصوصی مشیر برائے وزیراعلیٰ نے کی۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکریٹری صحت جواد رفیق ملک بھی شامل تھے۔

پی ایم اے کی نمائندگی ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر اظہار چوہدری، ڈاکٹر احسان الرحمن ، ڈاکٹر کامران سعید اور ڈاکٹر شاہد ملک نے کی۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔تمام جنرل کیڈر ڈاکٹرز کی پروموشن کی اُس سمری پر فی الفور عملدرآمد کیا جائے گا جس کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دے چکے ہیں ۔محکمہ خزانہ سے ان سیٹوں کی Audited Copy جمعرات تک حاصل کر لی جائے گی۔

(جاری ہے)

مزید براں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان ترقیوں کیلئے صرف پچھلے 5سال کی ACR کی ضرورت ہو گی۔ ایک ماہ کے اندر اندر ان تمام ڈاکٹرز کی ترقی پر عملدرآمد ہو جائے گا۔ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ کیلئے یہ فیصلہ ہوا کہ آئندہ وہ کنسلٹنٹ جو اپنے گریڈ میں ترقی کی مجوزہ مدت پوری کر چکے ہونگے اُن کو اگلے گریڈ میں فوری ترقی دے دی جائے گی۔ڈسٹرکٹ اور تحصیل لیول پر کنسلٹنٹ کیلئے ایک سے ڈیڑھ لاکھ Incentive دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

ان فیصلوں پر پی ایم اے کے عہدیداران ڈاکٹر اشرف نظامی، ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر شاہد ملک، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ڈاکٹر طارق رحمانی، ڈاکٹر اسماء یاسین، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر ارم شہزادی اور ڈاکٹر قاضی یاسرنے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم ان حکومتی فیصلوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس درست سمت میں سفر کو روائتی سرخ فیتے کی نظر نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :