سول ہسپتال اوتھل میں لیڈی ڈاکٹرز و نرس ڈیوٹی سے غائب مریض تڑپتے رہے،

لیبر روم ویران ڈلیوری کیس کیلئے عوام رل گئے، لیڈی ڈاکٹرز و نرس ڈیوٹی سے غائب مریض تڑپتے رہیں ڈی سی لسبیلہ نے نوٹس لے لیا

اتوار 29 مارچ 2015 21:19

اوتھل ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) سول ہسپتال اوتھل میں لیڈی ڈاکٹرز و نرس ڈیوٹی سے غائب مریض تڑپتے رہے لیبر روم ویران ڈلیوری کیس کیلئے عوام رل گئے لیڈی ڈاکٹرز و نرس ڈیوٹی سے غائب مریض تڑپتے رہیں ڈی سی لسبیلہ نے نوٹس لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دو پہر 2 بجے ڈلیوری کے 2 کیس آہورہ ابو ہوٹل اور ڈامبی کے علاقے سے سول ہسپتال اوتھل لائے گئے جہاں پر لیبر روم ویران تھا اور کوئی لیڈی ڈاکٹرز و نرس موجود نہیں تھی اور ان کی عدم موجودگی پر ورثا ء سیخ پا ہوگئے ورثاء محمدہاشم جاموٹ اور سکندر چنہ نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریباء 2 گھنٹے ہوچکے ہیں لیبر روم ویران ہے اور لیڈی ڈاکٹرز کیلئے چوکیدار بار بارلیڈی ڈاکٹر کو بلانے کیلئے انکے گھر کے چکر لگاتے رہے مگر لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ورثاء واپس مایوس ہوکر چلے گئے اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فواد غفار سومرو نے لیڈی ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کا نوٹس لے لیا اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے ”آن لائن “ کو بتایا کہ غیر حاضر لیڈی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جبکہ سول ہسپتال ضلع لسبیلہ کی ہیڈ ہسپتال ہے مگر یہاں پر سہولیات کا فقدان ہے ڈاکٹروں کی غیر حاضریاں وطیرہ بن گیا ہے متعدد بار نوٹس لینے کے دعوئے ہوتے ہیں مگر کوئی کاروائی ماضی میں نہیں دیکھی گئی گزشتہ دنوں ڈاکٹر زکی عدم موجودگی پر ایم پی اے نے کاروائی کرنے کا دعوہ کیا تھا مگر کوئی کاروائی نہیں ہوئی بتایا جاتا ہے کہ سول ہسپتال اوتھل میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس متعدد ڈاکٹر ز پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کررہے ہیں اور اکثر و بیشتر ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں ۔