قبائلی علاقوں میں دھمکیوں کے بعد پولیو مہم معطل کر دی گئی

بدھ 8 اگست 2007 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست۔2007ء) اسلام آباد پاکستانی حکام نے قبائلی علاقوں میں مذہبی جماعتوں کی طرف سے دھمکیوں کے بعد پولیو کے خلاف مہم موٴخر کر دی گئی ہے۔ ایک خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کی سرحد کے قریب قبائلی علاقوں کے مذہبی انتہا پسندوں کیطرف سے پولیو مہم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ مغرب کی طرف سے پاکستان کی نئی نسل کو بانجھ بنانے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر چراغ حسین کے مطابق پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیس کی بیماری کے اثرات موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ قبائلی علماء کی طرف سے دھمکیوں کے بعد ہم نے مہم بند کر دی ہے۔ ڈاکٹر چراغ حسین نے بتایا کہ کارکنوں کو برے طریقے سے زدوکوب کیا گیا اور انکے سامان کو نقصان پہنچایا گیا انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے دو دیہات میں 4 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال 5 سال سے کم عمر کے 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ پاکستان میں پولیو مہم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جاوید خان کے مطابق اس وقت مک کے طول و عرض میں 175000 ویکسی نیٹر مہم میں حصہ لے رہے ہیں، واضح رہے گزشتہ سال بھی پولیو مہم کے دوران ایک ڈاکٹر اور اس کے ساتھ ورکر کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :