سیگریٹ کی ڈبیوں پر تصویری ہیلتھ وارننگ کی اشاعت سے متعلق بین الوزارتی کمیٹی کااہم اجلاس کل تصویری ہیلتھ وارننگ کی اشاعت کے لیے تاریخ میں 60 دنوں تک توسیع کر دی گئی ہے
کمیٹی اس فیصلے سے محصو لات اور سمگلنگ کے متعلق ممکنہ اثرات کا جائزہ لے گی‘ذرائع وزارت صحت ہو گا
پیر 30 مارچ 2015 16:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء )سیگریٹ کی ڈبیوں کے 85 فیصد حصے پر تصویری ہیلتھ وارننگ کی اشاعت سے متعلق امور طے کرنے کے لیے قائم کی گئی بین الوزارتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج منگل کو د ہو رہا ہے ۔ جس میں اس فیصلے کے ممکنہ مالی اور معاشی اثرات کا جائزہ لیا جا ئے گا۔وفاقی حکومت نے کمیٹی کی معاونت کے لیے تصویری ہیلتھ وارننگ کی اشاعت کے لیے ڈیڈ لائن میں 60 دنوں تک توسیع بھی کر دی ہے۔
وزا ر ت صحت کے ذرائع کے مطابق تصویری ہیلتھ وارننگ کی اشاعت کے لیے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگو لیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن نے سیگریٹ کی ڈبیوں پر تصویری ہیلتھ وارننگ کی اشاعت کے آرڈیننس مجریہ 1979ء کی دفعہ 3کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہو ئے کیا ہے۔(جاری ہے)
کمیٹی سیگریٹ کی ڈبیوں کے 85فیصد حصے پر تصویری ہیلتھ وارننگ کی اشاعت سے محصو لات اور سمگلنگ پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لے گی اس ضمن میں اس فیصلے کے نفاذ سے متعلق امور پر سٹیک ہو لڈرز سے مشاورت بھی کمیٹی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
بین الوزار تی کمیٹی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ماہرین، تمباکو کے کاشتکاروں، ریٹیلرزاور سیگریٹ ساز اداروں کی آرأ سنے گی۔اس اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی میں کیبنٹ ڈویژن، وزیر اعظم سیکرٹیریٹ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ارکان شامل ہیں۔جبکہ کمیٹی کی سربراہی وزارت صحت کی وزیر مملکت کریں گی جبکہ سیکرٹری ہیلتھ بھی کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق امسال 12 فروری کو منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگو لیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن نے سیگریٹ کی ڈبیوں پر مو جودہ 40 فیصد حصے پر تصویری ہیلتھ وارننگ کی اشاعت کو بڑھا کر 85 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس فیصلے کے ممکنہ مالی اور معاشی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خزانہ نے 13مارچ کو ایک بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی تھیمزید اہم خبریں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.