دی سینٹورس مال کو دیکھنے کیلئے آنے والوں کو ڈینگی وائرس لگنے کا خدشہ،
سی ڈی اے نے بھی آنکھیں موند لیں
پیر 30 مارچ 2015 19:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں قائم عالی شان ار کثیر المنزلہ دی سینٹورس مال کو دیکھنے کیلئے آنے والوں کو ڈینگی وائرس لگنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ سی ڈی اے نے بھی آنکھیں موند لیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے سامنے واقع دی سینٹورس سے ملحقہ سیون سٹار ہوٹل کیلئے مختص کی گئی زمین تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ۔
کھڑے پانی کی وجہ سے دینگی مچھر پیدا ہونے کا خطرہ ہے سینٹورس میں آئے روز طلبہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شاپنگ کیلئے سلسلے میں سینٹورس کو دیکھنے کیلئے آتی ہے اسی صورت میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ سی ڈی اے جو کہ اسلام آباد میں صفائی کرنے کا ذمہ دار ادارہ ہے اس نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔(جاری ہے)
شہریوں کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے قریب اور پاکستان کی سب سے اہم عمارت کے قریب صفائی ستھرائی نہ ہونا بدقسمتی ہے۔
حکومت ایک طرف ڈینگی مہم پر کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے دوسری طرف وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے آنے والے طوفان سے لاعلم ہے۔ شہریوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ دی سینٹورس سے ملحقہ زمین پر کھڑے پانی کی بروقت نکاسی کی جائے تاکہ موسم گرما میں شہری ڈینگی وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.