راولپنڈی‘ ڈرگ کورٹ نے غیر معیاری ادویات کی فروخت کرنے والے سات ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

پیر 30 مارچ 2015 21:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)غیر معیاری ادویات کی فروخت کرنے والے سات ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزاکاحکم سنادیاگیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روزڈرگ کورٹ راولپنڈی کے جج ندیم گلزار کے روبروکیس کی کارروائی کاآغازہوا،جہاں پرملزمان کوپیش کیاگیا،جن پرغیرمعیاری ادویات فروخت کرنے کاالزام عائد تھا،جرم ثابت ہونے پرملزم محمد شفیق کو آٹھ دن قید ،ساٹھ ہزار جرمانہ،عمران وغیرہ دو ملزمان کو ساٹھ ،ساٹھ ہزار روپے جرمانہ عبدالرؤف کو 35ہزار ،طاہر کو35ہزار،عدنان صابر کو ساٹھ ہزار اور ظفر اقبال کو نوے ہزار روپے جرمانے کی سزاکاحکم سنادیاگیا۔