بدترین لوڈ شیڈنگ سے کاروباری مراکز وانڈسٹریز بنداور تاجر و صنعتکار طبقہ پریشانی کا شکار ہے‘شہزاد خان،
بجلی ہوگی تو صنعتیں ترقی کرینگی اور ملک خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا ‘جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ تاجر ونگ پنجاب
پیر 30 مارچ 2015 23:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ( ق) کے راہنما و مسلم لیگ تاجر ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹی شہزاد خان نے کہا ہے کہ بدترین لوڈ شیڈنگ سے کاروباری مراکز و انڈسٹریز بند اور تاجر و صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں ، لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں وقتاً فوقتاً اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے عوام سمیت تاجر و صنعتکار طبقہ متاثر ہورہا ہے انڈسٹریز بند ہونے سے مزددور بے روزگار کا شکار ہیں ۔
انہوں نے کہ 25ارب سے زائد رقم سے روڈز پروگرام شروع کرنے کی بجائے حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرے ۔شہزاد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے برسراقتدار میں آنے سے پہلے 6ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے عوام سے وعدہ کیا تھا لیکن انہیں اقتدار میں آئے ڈیڑھ سال سے زائد ہوگیا ہے لیکن لوڈشیڈنگ بحران شدید سے شدید تر ہوتاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی ہوگی تو صنعتیں ترقی کریں گی اور کاروبار چلے گا تو تاجر و صنعتکار طبقہ خوشحالی کا شکار ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت نام نہاد منصوبے شروع کرنے کی بجائے تمام وسائل کا رخ بجلی بحران کے خاتمہ کی طرف موڑے اور اس سلسلہ میں ملک کے اندر دستیاب وسائل کو استعمال میں لائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شاہد خاقان، مفتاح اسمٰعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
سپیکر قومی اسمبلی سےسعودی عرب کے سفیر کی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی کا چینی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لینئی کا دورہ ،سرمایہ کاری سمپوزیم سے خطاب کیا
-
ریاستی ناخداؤں کے پاس اب بھی وقت ہے پیچھے ہٹ جائیں، ترجمان پی ٹی آئی
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
-
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
-
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘ ابراہیم رئیسی
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون
-
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.