جیل خانہ جات کے بعد محکمہ صحت اور جنگلات میں ہونے والے بھرتیوں کو بھی منسوخ کرنے پرغور

پیر 30 مارچ 2015 23:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) جیل خانہ جات کے بعد محکمہ صحت اور جنگلات میں ہونے والے بھرتیوں کو بھی منسوخ کیا جا رہا ہے ۔اور اس ضمن میں تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے ہم خیال گروپ کے اراکین کی جانب سے محکمہ جیل خانہ جات ، صحت ، جنگلات میں میرٹ کے خلاف اور متعلقہ ایم پی از کو اعتما د میں لیے بغیر بھرتیوں کے بارے میں تحقیقات جاری کئے تھے اور ابتدائی طور پر محکمہ جیل خانہ جات میں ہونے والے سات سو سے زائد بھرتیوں کو منسوخ کر دیا ہے اور دوسرے مرحلے میں محکمہ جنگلات اور صحت میں مختلف عہدوں پر ہونے والے بھرتیوں کو بھی منسوخ کرنے کی سفارشات کر دی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی سفارشات پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی ہے ۔ اور آئندہ دو روز میں انہیں بھرتیوں کو بھی منسوخ کر دیا جائے گا ۔ جیل خانہ جات میں ہونے والے برطرفیوں کو بعدازاں عدالت نے بحال کردیا ہے

متعلقہ عنوان :