سیلفی کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا، سیلفی سٹک کے بعد اب سیلفی جوتے منظر عام پر

منگل 31 مارچ 2015 13:14

سیلفی کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا، سیلفی سٹک کے بعد اب سیلفی جوتے منظر ..

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 مارچ 2015 ء): سیلفی لینا آج کل بہت عام ہے بچہ ہو یا جوان سب ہی موبائل اور کیمرہ پکڑے سیلفی لیتے نظر آتے ہیں. عوام میں سیلفی کے بخار کو پروان چڑھتے دیکھ کر سیلفی سٹل متعارف کروائی گئی تھی لیکن اس سے بھی عوام کوئی خاصہ مطمئن نظر نہیں آئی کیونکہ سیلفی سٹک کو ہر جگہ ساتھ لے کر جانا بھی ممکن نہیں ہے اور ساتھ لے بھی جائیں تو سنبھالیں کون .

(جاری ہے)

اسی پریشانی کے مد نظر سیلفی سٹک کے بعد سیلفی جوتے متعارف کر وادئے گئے ہیں جو کہ ٹو ان ون کا کام دیتے ہیں. یہ جوتے پہننے میں تو کام آتے ہی ہیں لیکن ان سے سیلفی لینے کا کام بھی لیا جا سکتا ہے. جس کے بعد سیلفی سٹک اٹھانے کا بوجھ تو ہلکا ہو گیا ہے. مذکورہ جوتے غیر ملکی شوز برانڈ Miz Mooz نے بنائے ہیں جس میں ایک افقی چھید ہے سیلفی لینے کے لیے آپ کو محض اس چھید میں اپنا موبائل رکھنا ہے اور انگوٹھے کی مدد سے بٹن دبانا ہے جس کا مطلب ہے کہ سیلفی میں آپ اپنے دونوں ہاتھ دکھا سکتے ہیں جو کہ واقعی سیلفی بخار میں مبتلا خواتین کے لیے ایک اچھی خبر اور مفید ایجاد ہے.