راولپنڈی: نعیم بخاری وکلا کے تشدد سے زخمی۔ دو پولیس افسروں سمیت پانچ پولیس اہلکار اور پانچ وکلاء بھی زخمی ہو گئے۔

جمعرات 9 اگست 2007 15:41

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 9 اگست 2007) راولپنڈی ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر سینکڑوں وکلاء نے ایدووکیٹ نعیم بخاری کو تشدد کرکے زخمی کردیا۔ اس دوران دو پولیس افسروں سمیت پانچ پولیس اہلکار اور پانچ وکلاء بھی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سول جج کی عدالت میں دائر ایک دعوے کی سماعت کے موقع پر ایڈووکیٹ نعیم بْخاری جوں ہی ضلع کچہری پہنچے تو سینکڑوں وکلاء نے گھیراوٴ کرکے انہیں‌ عدالت سے باہر نکال دیا۔ اس موقع پر انہیں‌ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اس دوران وہاں جمع ہونے والے نامعلوم افراد نے پتھراوٴ کیا جس سے ایس ایس پی یاسین فاروقی ، ایس ایچ او تھانہ سول لائن سمیت پانچ پولیس اہلکا اور پانچ وکلاء زخمی ہو گئے ۔