پیپلزپارٹی کی حکومت تعلیم ‘صحت اور ریاستی خوشحالی پر مکمل توجہ مرکو ز کئے ہوئے ہے‘ شیخ اظہر

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقتدار کو نہیں بلکہ عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے کردار ادا کیا ہے

منگل 31 مارچ 2015 15:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء‎) سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شیخ اظہر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت تعلیم ‘صحت اور ریاستی خوشحالی پر مکمل توجہ مرکو ز کئے ہوئے ہے‘ ریاست کی تعمیروترقی میں موجودہ حکومت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ریاست کی خوشحالی کیلئے میگا پراجیکٹس دیئے ‘ میڈیکل کالجز‘ وویمن یونیورسٹی‘ آئی ٹی یونیورسٹی بڑے کارنامے ہیں جو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں۔

انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن پر چلتے ہوئے ریاست کی تعمیروترقی اور خوشحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر مزید کہا ہے کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری‘ شریک چیئرمین آصف علی زرداری‘ محترمہ فریال تالپور ‘ چوہدری عبدالمجید اور چوہدری لطیف اکبر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے ۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقتدار کو نہیں بلکہ عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ انشاء اللہ آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی عوامی عدالت میں سرخرو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :