اگلے چند ہفتوں تک پولن الرجی میں مزید اضافہ کا امکان

مریضو ں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت

منگل 31 مارچ 2015 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) اگلے چند ہفتوں تک شہتوت کی وجہ سے پولن الرجی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آسکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بہار کے آتے ہی وفاقی دارالحکومت میں پولن الرجی میں اضافہ دیکھنے میں آجاتا ہے اور شہتوت سے پولن اگلے چند ہفتوں تک گھروں کے اندر اور باہر زیادہ مقدار میں سامنے آسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

الرجی سپیلشسٹ ڈاکٹر عثمان یوسف کا کہنا ہے کہ پولن کی زیادہ مقدار کی وجہ سے مریضوں کو حفاظتی اقدامات کرلینے چاہیں اور کم از کم اپریل کے تیسرے ہفتے تک ادویات لینی چاہیں رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے پولن کی مقدار کم ہوتی رہی ہے تاہم 2015ء میں اب اس کی مقدار میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ دنوں پولن گرینز کی مقدار 35000 فی مکعب میٹر تھی 2014ء میں سب سے زیادہ مقدار 30000ہزار مکعب میٹر رکھی گئی ہے ۔