موجودہ حکومت تعلیم اور صحت پر بھر پور توجہ دے رہی ہے،جو اساتذہ بہتر کارکردگی کے حامل ہوں گے ان کو مرعات اور ترقی دی جائے گی ،کا م چور اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے لیے محکمہ تعلیم نوشہرہ میں کوئی جگہ نہیں،
تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ادریس خٹک کا تقریب سے خطاب
منگل 31 مارچ 2015 19:06
نوشہرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ادریس خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم اور صحت پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ جو اساتذہ بہتر کارکردگی کے حامل ہوں گے ان کو مرعات اور ترقی دی جائے گی، کا م چور اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے لیے محکمہ تعلیم نوشہرہ میں کوئی جگہ نہیں ۔ موجودہ حکومت پرائمری سکولوں پر خصوصی توجہ رہی ہے ۔
وہ گورنمنٹ پرائمری سکول تاج کالونی سرکل اکوڑہ خٹک میں غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے نو تعمیر شدہ کمروں کے افتتاح کے موقع پر تقریب کر رہے تھے۔ اس موقع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر انعام طورو ، اے ڈی ای او افتخار احمد ، ضیاء الرحمان ، شیر علی خان اورسکول کے ہیڈ ٹیچر رفیق الرحمان نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
ادریس خٹک نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تعلیمی پالیسی کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکولوں میں چھ کمروں کی تعمیر اور ہر پرائمری سکول میں کم از کم چھ اساتذہ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا۔
انھوں نے پرائمری اساتذہ پر زوردیا کہ ان پرائمری تعلیم میں ان کاکردار بنیادی ہے۔وہ قوم کے معماروں کو بہتر تعلیم دیں۔ محنت کش اساتذہ اور بہتر تعلیمی نتائج پر اساتذہ کوانعام و اکرام سے نواز جائے گا۔اساتذہ کی ترقی کو بہترنتائج کے ساتھ مربوط کیاگیا ہے۔ کام چور اساتذہ کے لیے سزا کا بھی طریقہ کار موجود ہے۔ان کو خراب کرکاردگی دیکھانے پر سزا دی جائے تاکہ تعلیم میں بہتری ائے۔ اج دینا کی ترقی یافتہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے کیونکہ ترقی سڑکیں، عمارات ، پل اور سکولوں کی عمارت تعمیر کرنا سکولوں کی ترقی نہیں بلکہ بہتر تعلیم دینا حقیقی تعلیم ترقی ہے۔اس موقع پر انھوں نے سکول میں دوکمروں کاافتتاح کیا۔ انھوں نے غیر سرکاری تنظیم کی کارکردگی کوبھی سراہا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.