ایسٹر کا تہوار عید قیادت المسیح ہے ،اپنی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقے کو بھی شریک کیا جا ئے، سجن یونین کی مبارکباد

منگل 31 مارچ 2015 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ ،مسیحی رہنماؤں ماسٹر سیموئیل ،کرامٹ بھٹی ،ریاست گلزار ،عاشق موہن ،فرانسیس اختر بھٹی ،آصف صبح ،ارشاد بی بی اور دیگر نے ایسٹر کے تہوارکے موقع پر مسیحی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر کا تہوار عید قیامت المسیح ہے اس موقع پر اپنی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقے کو بھی شریک کرکے تہوار کی حقیقی خوشیاں حاصل کریں اورخصوصی عبادات کے موقع پر ملک کی ترقی خوشحالی ،سلاقی ،امن وامان ،بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :