سندھ میں پہلی ڈی این اے ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم

بدھ 1 اپریل 2015 13:13

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) سندھ میں پہلی ڈی این اے ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کردی گئی ہے۔لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزجامشورو میں قائم ڈی این اے لیبارٹری کانوٹیفیکیشن منگل کوصوبائی محکمہ صحت نے جاری کیا، لیبارٹری لیاقت یونیورسٹی کے فارنسنک میڈیسن کے ماتحت ہوگی۔

(جاری ہے)

اسپیشل سیکریٹری خالد شیخ کے مطابق صوبے میں پہلی بار ڈی این اے لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ لیبارٹری کے قیام سے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افرادکی ڈی این اے کے ذریعے فوری شناخت کی جاسکے گی، اس سے قبل ڈی این اے کیلیے نمونے اسلام آباد بھجوائے جاتے تھے۔

متعلقہ عنوان :