سعودی عرب ‘ ایک دہائی کے عرصے میں آنتوں کے کینسر میں 135 فیصد تک تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھا گیا

بدھ 1 اپریل 2015 14:48

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سعودی عرب میں ایک دہائی کے عرصے میں آنتوں کے کینسر میں 135 فیصد تک تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھا گیا شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر قاسم القصابی کے مطابق 2001ء میں اس کینسر کے کیسز کی تعداد 438 تھی تاہم 2011ء میں یہ حیرت انگیز طور پر ایک ہزار 33تک جا پہنچی۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس تعداد کا انکشاف سعودی کینسر رجسٹری کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے حوالے سے کیا۔

یہ ریاض میں آنتوں کے کینسر کا ایک مرکز ہے۔ایک طبّی ماہر ڈاکٹر نغویٰ موسیٰ نے کہا کہ پچھلے سالوں کے دوران جینیاتی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا یہ بیماری ناصرف مریض کی زندگی کو متاثر کرتی ہے، بلکہ اس کے خاندان کو بھی لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :