ورلڈ ٹی بی ڈے کے موقع پر کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام واک کا انعقاد

بدھ 1 اپریل 2015 18:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام گزشتہ روزعالم یوم ٹی بی کے حوالے سے واک کا اہتمام کیاگیا جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارباب عبدالودود،وائس پرنسپل/کمانڈنٹ میجر جنرل زاہدحمید،ڈی ایم ایس لاگ بریگیڈئیر حبیب الرحمن،ہیڈ آف کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ پروفیسرمحمد حنیف خلجی،سائیکالوجسٹ شازیہ علاو الدین،ڈاکٹر سعدیہ،ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ایڈمن کرنل عزیز الرحمن کاکڑ ،سینئر فیکلٹی ممبران،ڈیمانسٹریٹرز اور طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی طلباء وطالبات نے ٹی بی کی آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے واک کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ سے شروع ہوئی اور مین روڈ سے ہوتی ہوئی کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ کینٹ پہنچی جہاں ہیڈ آف چیسٹ ڈیپارٹمنٹ بریگیڈئیر وسیم عالمگیر نے شرکاء کو ٹی بی کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایک موذی مگر قابل علاج مرض ہے اور ذرا سی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہم ا س سے محفوظ رہ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی بی سے بچاؤ کے حوالے سے صوبے میں خاطر خواہ اقدامات کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں عوام میں شعور وآگاہی پیدا کرنے کیلئے اس طرح کی واک اور سیمینار کا انعقاد ضروری ہے انہوں نے شرکاء کو ٹی بی سے بچاؤ کے طریقے کار اور اس کے روک تھام کے حوالے سے آگاہ کیا بعدازاں واک واپس کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ پہنچی جہاں شرکاء سے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارباب عبدالودود اور وائس پرنسپل/کمانڈنٹ میجر جنرل زاہد حمید نے خطاب کیا۔