بہتر تحقیقی ماحول ہی یونیورسٹی کی پہچان ہے اسی لئے ہر ممکن کوشش ہے کہ جامعہ اردو یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر کو فروغ ملے،پروفیسر ظفر اقبال

بدھ 1 اپریل 2015 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)بہتر تحقیقی ماحول ہی یونیورسٹی کی پہچان ہے اسی لئے ہر ممکن کوشش ہے کہ جامعہ اردو یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر کو فروغ ملے ۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے تحت ہونیوالی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر کامران احسن نے کہا کہ کیو ای سی جامعہ کی ترقی اور معیار کو بلند کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا اور یہ ورکشاپ تحقیق کاروں میں ریسرچ کے جدید رجحانات و تیکنیک کو متعارف کروانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الجامعہ نے اس موقع پر ہر سال پاکستانی Patent جمع کرانے والے10اساتذہ کی رجسٹریشن فیس جامعہ اردو کی طرف سے ادا کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے دیگر مقررین میں رجسٹرارڈاکٹر ابوالقادر اورکزئی، ٹریڈ مارک اینڈ کاپی رائٹ سید نصر اللہ، کنٹرولر پیٹنٹ تفسیر فاطمہ،ایگزامینر آف پیٹنٹ جناب نیاز علی لاشاری اور ایگزامینر کاپی رائٹ شامل تھے۔ مقررین نے اپنے متعلقہ شعبوں کے نمایاں پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور دور حاضر میں ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ورکشاپ میں یونیورسٹی کے اساتذہ و ریسرچ طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔