سینئر صوبائی وزیر برائے صحت و انفار میشن ٹیکنا لوجی شہرام ترکئی کاصوابی میں پولیو کیمپ کا اچانک دورہ، تفصیلی معلومات لیں

بدھ 1 اپریل 2015 19:26

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سینئر صوبائی وزیر برائے صحت و انفار میشن ٹیکنا لوجی شہرام خان ترکئی نے ضلع صوابی میں جاری پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے سر د چینہ میں پولیو کے ایک کیمپ کا اچانک دورہ کیا اور کیمپ میں پولیو کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں صحت کا اتحاد پروگرام نہایت کامیابی سے چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

والدین اپنے بچوں کو پولیو کے ویکسین ضرور پلوائیں کیونکہ ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے پولیو قطرے پلوانا لازمی ہے۔ پولیو نہ پلانے سے بچے معذور ہو تے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی پولیو قطرے اپنے بچوں کو نہ پلوائے تو ان کے خلاف حکومت نوٹس لے کر قانونی کارروائی کرئے گی۔ لہٰذا بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے والدین بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائے اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :