رفاہ انٹر نیشنل ہسپتال سہالہ میں رفاہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ ، 135مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا

25مریضوں کو مزید علاج اور امراض کی تشخیص کے لیے سہالہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بدھ 1 اپریل 2015 22:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)رفاہ انٹر نیشنل ہسپتال سہالہ میں رفاہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے سہالہ کے دیہی علاقےی کاک" میں میڈیکل کیمپ میں 135مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا ہے ،25مریضوں کو مزید علاج اور امراض کی تشخیص کے لیے سہالہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،جہاں پر مکمل علاج معالجہ اور ادویات فری فراہم کیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سہالہ کے دیہی علاقے کا ک میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)ڈاکٹر اظہرخان نے خصوصی شرکت کی ۔میڈیکل کیمپ میں رفاہ انٹر نیشنل ہسپتال سہالہ کے شعبہ میڈیسن، شعبہ اطفال، شعبہ زچہ وبچہ(گائنی)، شعبہ جلدی امراض اور شعبہ ناک، کان و گلا کے سینئر ڈاکٹروں نے شرکت کی اور مریضوں کا چیک اپ کیا ۔میڈیکل کیمپ میں 135مریضوں کا فری چیک اپ کیاگیا اور ادویات دی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)ڈاکٹر اظہرخان نے رفاہ سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ اور رفاہ انٹرنیشنل ہسپتال سہالہ کی اس کاوش کو سراہا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔