کوئٹہ ،سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات میں تین روزہ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی

جمعرات 2 اپریل 2015 14:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) کوئٹہ کے 18 زون میں 3روزہ انسداد پولیو مہم جمعرات کو تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ پولیو ورکرز کی حفاظت کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں سہ روزہ پولیو مہم کے تحت 2 لاکھ 28 ہزار 382 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ۔ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 892 ٹیمیں 26 ٹرانزٹ پوائنٹ تشکیل دی گئیں جبکہ 48 فکسیڈ سینٹر میں بھی بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔ پولیو ورکرز کی حفاظت کیلئے 7 سو 84 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔