Live Updates

میرپورکی عوام نے ضمنی الیکشن میں جرتمندانہ فیصلہ کر کے مجاوروں کو بتا دیا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عوامی لیڈر ہیں ‘ان کو شکست دینا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں ہے ‘اپنے سے بڑے دعوے کرنے والوں کو میرپور کی عوام نے مسترد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ میرپور تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عوام کے دلوں میں رچ چکے ہیں

سابق وزیر صحت آزاد کشمیر و مرکزی راہنما تحریک انصاف رفیق نئیر کی میڈیا سے ٹیلیفونک بات چیت

جمعرات 2 اپریل 2015 14:23

جاتلاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) سابق وزیر صحت آزاد کشمیر و مرکزی راہنما تحریک انصاف رفیق نئیر نے کہا کہ میرپورکی عوام نے ضمنی الیکشن میں جرتمندانہ فیصلہ کر کے مجاوروں کو بتا دیا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عوامی لیڈر ہیں ان کو شکست دینا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں ہے اپنے سے بڑے دعوے کرنے والوں کو میرپور کی عوام نے مسترد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ میرپور تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عوام کے دلوں میں رچ چکے ہیں ‘2016کے الیکشن میں بھی تحریک انصاف پورے آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی ان خیالات کا اظہار سابق وزیر صحت آزاد کشمیر چوہدری رفیق نئیرنے میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ خیالی پلاو بنانے والوں کے لیے اب مر مٹنے کا مقام ہے جس کو اللہ تعالی کی ذات عزت دئے اسے کوئی ناکام نہیں کر سکتابیرسٹر سلطان محمود چوہدری عوامی لیڈر ہیں جھنوں نے میرپور کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے مخالفین کو ناکوں چنے چپا دئیے ہیں پی ٹی آئی کی کامیابی سے آزاد کشمیر میں نیا سورج طلوع ہو گیا ہے اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی سے مفاداتی سیاست کا خاتمہ ہو گیا ہے قائد کشمیر نے بے مثال فتح حاصل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بے سہارا مظلوم اور بے بس اور پسے ہوئے طبقات کے مسلمہ راہنما ہے پی ٹی آئی کی کامیابی میرپور کی عوام کی کامیابی ہے میرپور کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جھنوں نے اپنے محبوب قائد کے حق میں فیصلہ دیکر ایک بار پھر مثال پیدا کر دی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات