ملک کے دور افتادہ ،پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،شیخ آفتاب احمد

موٹرویز، ترقیاتی سکیموں، بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے علاوہ ملک کے ہر علاقے میں پینے کے صاف پانی، بجلی ،گیس، صحت، تعلیم پر خصوصی کام ہو رہا ہے، وفاقی وزیر مملکت کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 2 اپریل 2015 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور چیئرمین ملینیم ترقیاتی اہداف شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ملک کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، موٹرویز، ترقیاتی سکیموں، بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے علاوہ ملک کے ہر علاقے میں پینے کے صاف پانی، بجلی ،گیس، صحت، تعلیم پر خصوصی کام ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بات جمعرات کو سٹینڈنگ کمیٹی ملینیم ترقیاتی اہداف کے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے بارے میں حکومت کی سوچ بڑی واضح ہے ،ملک کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی ایک بہتر پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ موٹرویز، ترقیاتی سکیمیں ، بنیادی ضرورتوں فراہمی کے علاوہ پاکستان کے ہر علاقے میں پینے کا صاف پانی ، بجلی ، گیس ، صحت اورتعلیم پر خصوصی طور پر کام ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی محکموں کیساتھ مل کر ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچائینگے، کام کی رفتار کیساتھ ان کے معیار کو بھی پرکھا جائیگا، انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو ترقیاتی منصوبوں کو 30جون تک پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ ضرورت کے مطابق اور فنڈز جاری کردیئے جائیں گے ۔

عوامی جمہوری حکومت اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ پورے پاکستان میں جہاں پر بڑے بڑے منصوبوں پر کام آغاز کردیا گیا ہے وہیں ہر ضلع اور تحصیل لیول پر پسماندہ علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہیں اور جمہوریت کے ثمرات تمام پاکستانیوں تک پہنچنے چاہیں ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے غیر ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کا عزم کیا ہوا ہے ۔

وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اس سلسلہ میں بہت سنجیدہ ہیں اور یہ تمام کام ان کی ہدایت پر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں ۔ یہ تمام پروگرام علاقے کے لوگوں کی مشاورت سے ان کے علاقوں میں کونے کونے تک پہنچایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں اگلا اجلاس وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے آئندہ ہفتے طلب کرلیا تاکہ اس پروگرام میں مزید بہتری اور تیزی لائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :