کمشنرکراچی کی ہدایت پرمضر صحت اشیا فروخت اور بنانے والوں کے خلاف ٹاسک فورس کی کارروائی جاری
جمعرات 2 اپریل 2015 21:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)مضرصحت اشیا فروخت اور بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر کارروائی جارہی رہے گی۔ کوکب اقبال ممبر ٹاکس فورس کمشنر کراچی اور چیئرمین کنزیومرایسوسی ایشن آف پاکستان نے ماڈل کالونی اورکھوکھراپار کی کچی آبادی میں قائم جعلی اور مضر صحت کولڈڈرنک بنانے والی فیکٹری پر چھاپے کے دوران کہی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور اسپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ فہیم میمن ڈپٹی سپرٹینڈنٹ پولیس سعودآباد محمود حسین راجا،نواز گھمرو مختیار کار، ایس ایچ او احسن، فوڈ انسپکٹر شوکت ،علی حسین، وائس چیئرپرسن ایڈوائزی کونسل CAP فاطمہ مشرف،کوآڈنیٹرکیپ فرحانہ مسعودبھی موجود تھیں۔(جاری ہے)
انہوں نے میڈیا کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹی اورمضرصحت اشیا بنانے والے صارفین کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔
شہر میں مضر صحت کھلا خورودنی تیل وگھی،مرچ مسالے ،غیر معیاری ٹافیاں،جعلی اورغیر معیاری کولڈڈرنکس بنائی اور فروخت کی جارہی ہیں جس کے خلاف کمشنر کراچی کی قائم کردہ ٹاسک فورس کارروائی کررہی ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کھوکھراپار کی کچی آبادی میں جعلی کولڈڈرنک بنانے والی فیکٹری سے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جارہی ہے جس پر آج کارروائی کی گئی۔مضر صحت اورجعلی کولڈڈرنک بنانے میں استعمال کی جانے والی مشنری کو تحویل میں لیا گیاہے اور اس کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ممبر ٹاسک فورس کمشنر کراچی کوکب اقبال نے کہا کہ شہر کے مختلف ریسٹورانٹس کے کچن چیک کرنے کے ساتھ غذائی اشیا بنانے والی فیکٹریوں کا بھی معائنہ کیا جارہا ہے اوراُس کے ساتھ چھوٹے بڑے اسکولوں وکالجز میں قائم کینٹین کو بھی چیک کیا جائے گا۔ تاکہ ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے انھوں نے کہا کہ کچھ بڑے بڑے ریسٹورانٹس ،بیکری ،مٹھائی بنانے والے، ڈبل روٹی بنانے کے کارخانوں میں حفظانِ صحت کے مطابق اشیا تیار نہیں کی جارہی ہیں ایسے مضر صحت اشیا بنانے والوں کو محکمہ فوڈ کی جانب سے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مضر صحت اشیا کی فروخت سے صارفین کو مختلف بیماریاں لاحق ہورہی ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر کے اسپتال بھرے پڑے ہیں ۔ کوکب اقبال نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مضر صحت اشیا بنانے والوں کی نشان دہی کریں تاکہ ایسی مضر صحت اشیا بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جاسکے اورشہریوں کو اچھی غذا میسر آسکے۔مزید اہم خبریں
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.